spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

گورکھ ہل میں برف باری، پارہ منفی 4 ہوگیا

شدید سردی نے دیگر صوبوں کی طرح سندھ کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، گورکھ ہل میں برفباری ہوئی جس سے پارہ منفی ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دادو میں گورکھ ہل میں برفباری ہوئی جس کے باعث پارہ نقطہ انجماد سے گرگیا، برف باری کے باعث سندھ کے اس علاقے میں سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہوگیا اور وہاں پارہ منفی 4 ہوچکا ہے۔

گورکھ ہل جو کہ سندھ کا تفریحی مقام ہے وہاں برفباری نے منظر بدل دیا اور ہر طرف برف کے چھوٹے چھوٹے اولے نظر آنے لگے جبکہ مقامی لوگ اس سے لطف اندوز ہوتے پائے گئے۔

ملک کے مختلف شہروں میں موسم گزشتہ تین چار دنوں سے کافی سرد ہوگیا ہے جبکہ کراچی میں بھی پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ کیا گیا۔

spot_imgspot_img