spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

گورنر سندھ کو تبدیل کرنا (ن) لیگ کا فیصلہ ہے، ہم کچھ نہیں کر سکتے: شرجیل میمن

کراچی (12 مارچ 2026): وزیر اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کا اپنا ہے اس میں ہم کچھ نہیں کر سکتے۔

ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ گورنر سندھ کا عہدہ مسلم لیگ (ن) کے پاس ہونا تھا ہم نئے گورنر نہال ہاشمی کو ویلکم کرتے ہیں، ہمارا کسی سے اختلاف نہیں ہے آئین میں گورنر کا جو کردار ہے وہ ادا کریں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ نئے نامزد گورنر سندھ نہال ہاشمی سے امید ہے کہ وہ آئینی کردار ادا کریں گے، سندھ حکومت نے پہلے گورنر سے بھی تعاون کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ فاروق ستار کا حیران کن دعویٰ

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی اختلاف کی طرف نہیں جانا سب نے مل کر ملک کی ترقی کیلیے کام کرنا ہے، گورنر کے عہدہ وفاق کی صوابدید ہے کہ وہ کس کو لگاتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ کے سی سی آئی اور سندھ حکومت کے تعاون سے ایکسپو سینٹر میں گل پلازہ متاثرین کے 500 سے زائد اسٹال لگائے، صوبائی حکومت نے متاثرین کی مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، ہر مشکل گھڑی میں تاجر برادری کے ساتھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے ایک ایک شخص کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے، اگلی عید پر گل پلازہ متاثرین اپنی دکانوں میں ہوں گے، چاہے کتنے بھی پروپیگنڈا ہو پوری سندھ حکومت متاثرین کے ساتھ ہے، کچھ لوگ بدترین سیاست کی کوشش کریں لیکن حکومت آپ کے ساتھ ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر کر رہے ہیں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھرپور کوشش کر رہے ہیں، کراچی کی سڑکیں بن رہی ہیں، شہر کی روشنیاں اور خوبصورتی بھی بحال ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ سندھ کی قیادت میں سندھ پولیس نے کچے میں جو آپریشن کیا وہ مثالی ہے، راتوں رات چیزیں ٹھیک نہیں ہوتیں کچے کے علاقے اب پرسکون ہیں، کچے میں رات کو اکیلے بھی سفر کر سکتے ہیں، کچے کے ڈاکو مارے گئے ہیں یا پھر سرنڈر کر چکے ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سندھ پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں لیکن کافی عرصے سے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کم ہوا ہے، اچھے آفیسرز اور سیاسی قیادت مل کر شہر کے مسئلے حل کر رہی ہے، وہ دن دور نہیں کہ کراچی پورے خطے کا معاشی حب بنے گا، ہم سب کراچی اور پاکستان کو مل کر ترقی دیں گے۔

spot_imgspot_img