spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

گلین میگرا ایشیز سیریز سے قبل کمنٹری پینل سے فارغ، وجہ سامنے آگئی

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگرا کو ایشیز سیریز کے آغاز سے صرف دو روز قبل کمنٹری پینل سے نکال دیا گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گلین میگرا کو قومی براڈ کاسٹر ادارے نے ریڈیو کمنٹری پینل سے فارغ کردیا ہے، سابق فاسٹ بولر کو جوئے کی کمپنی کے ساتھ تعلق کی بنیاد پر پینل سے فارغ کیا گیا۔

آسٹریلوی میڈیا نے انکشاف کیا کہ سابق فاسٹ بولر میگرا کا آن لائن جوئے کی کمپنی کے ساتھ تعلق بتایا گیا ہے، قومی براڈ کاسٹر ادارے کی پالیسی کے مطابق ملازم کا جوئے کی کمپنی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوسکتا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر کا میگرا فاؤنڈیشن کی سپورٹ کے لیے جوئے کی کمپنی سے تعلق ثابت ہوا۔

دوسری جانب براڈ کاسٹر ادارے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ براڈ کاسٹر ادارے اور گلین میگرا نے باہمی طور پر راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔

یونس خان کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ 2022 میں سابق فاسٹ بولر میچل جانسن بھی ادارے کی اسی پالیسی کی زد میں آچکے ہیں۔

spot_imgspot_img