spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

گل پلازہ : گورنر سندھ کا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط

کراچی : سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔

گورنرسندھ نے اپنے خط میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر عدالتی انکوائری کی درخواست کرتے ہوئے گُل پلازہ آگ لگنے کے واقعے پرجوڈیشل انکوائری کمیشن قائم کرنے کی سفارش کی ہے۔

گورنر سندھ نے شاپنگ پلازہ میں آگ لگنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی وجوہات، غفلت ،قانونی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی درخواست کی۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل انکوائری سے ذمہ داران کا تعین ممکن ہوگا، انکوائری کمیشن سندھ ہائی کورٹ کی نگرانی میں بنایا جائے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی اور عوامی اعتماد کی بحالی لازم ہے، مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کیلئے جامع تحقیقات کی ضرورت ہے۔

spot_imgspot_img