spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

گل پلازہ کی چھت سے کئی گاڑیوں کو اتار لیا گیا

کراچی : گل پلازہ شاپنگ مال میں دو روز قبل لگنے والی آگ بالآخر 36 گھنٹے بعد بجھا دی گئی، عمارت کی چھت پر کھڑی گاڑیاں بھی اتار دی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق گل پلازہ میں دوبارہ بھڑکنے والی آگ بجھادی گئی ہے اور پلازہ کی چھت سے گاڑیوں کو کرین کی مدد سے اتاردیا گیا ہے۔

پلازہ کی چھت سے متعدد گاڑیاں اتار لی گئیں تمام گاڑیاں محفوظ حالت میں مالکان کے حوالے کردی گئیں
گاڑیوں کے مالکان نے گاڑی خود چلا کر محفوظ مقام پر منتقل کیں۔

 

انتظامیہ کے مطابق اب تک گل پلازہ کی چھت سے مجموعی طور پر 10 گاڑیاں اور ایک رکشہ محفوظ طریقے سے نیچے اتار لیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی تاجر محمد عامر نے بتایا کہ گل پلازہ کی چھت پر دکانداروں اور ملازمین کی کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارک تھیں، ہماری دکان پر کام کرنے والے 2 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ گل پلازہ میں موجود سیکڑوں دکانوں میں کروڑوں بلکہ اربوں روپے کا سامان موجود تھا، مگر اس سامان کی حفاظت کے لیے بنیادی اقدامات تک نہیں کیے گئے نتیجہ یہ نکلا کہ ایک لمحے میں سب کچھ جل کر راکھ ہوگیا۔

گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق تمام خبریں پڑھنے کیلیے یہاں کلک کریں

گل پلازہ میں کپڑا، الیکٹرانکس، جوتے، کاسمیٹکس اور دیگر اشیاء کا بڑا کاروبار ہوتا تھا، ان دکانوں کے جلنے سے سپلائی چین متاثر ہوئی، بے شمار افراد بے روزگار ہوگئے اور مارکیٹ میں اشیاء کی قلت اور مہنگائی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

گل پلازہ میں کام کرنے والے لیاری کے رہائشی 3 لڑکے تاحال لاپتہ

spot_imgspot_img