spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

گل پلازہ آتشزدگی کی جوڈیشل کمیشن تحقیقات کب مکمل ہوں گی؟

کراچی : سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا عمل مکمل ہوگیا، جو اپنی تفصیلی رپورٹ 8 ہفتوں میں حکومت کو پیش کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن کا نوٹیفکیشن ایڈیشل چیف سیکریٹری داخلہ نے جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس آغا فیصل کو سنگل ممبر کمیشن آف انکوائری مقرر کیا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز بھی نوٹیفکیشن میں شامل کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سانحہ پر جوڈیشل کمیشن 8 ہفتے میں تحقیقات مکمل کرے گا،کمیشن بلڈنگ اپروول اور ایس بی سی اے کی جانب سے لیز توسیع کا جائزہ لے گا۔

کمیشن بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی، لوگوں کے انخلا میں مشکلات، کمیشن گل پلازہ میں آگ سے بچاؤ کے اقدامات اور سیفٹی انتظامات کا جائزہ لے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جوڈیشل کمیشن گل پلازہ کا فائر آڈٹ اور سفارشات پرعمل درآمد اور آتشزدگی کی وجوہات اور دیگر واقعات کا تفصیلی جائزہ لے گا۔

اس کے علاوہ گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد ریسکیو کارروائی اور افادیت کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن آگ سے قبل اور بعد کے ذمہ داران کا بھی تعین کرے گا۔ کمشنر کراچی تحقیقاتی کمیشن کو سیکریٹریٹ سپورٹ فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں : سانحہ گل پلازہ کی انکوائری کیلیے جوڈیشل کمیشن تشکیل

سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ گل پلازہ کے حقائق عوام کے سامنے لانے کیلیے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیتے ہوئے عدالتی کمیشن تشکیل دے دیا۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جسٹس آغا فیصل گل پلازہ آتشزدگی کی تحقیقات کیلیے کمیشن کے سربراہ مقرر کیے گئے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی منظوری سے سانحے کی عدالتی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

spot_imgspot_img