بھارتی ساؤتھ انڈسٹری کی مشہور فلم کےجی ایف میں ‘چاچا’ کا آئیکونک کردار نبھانے والے اداکار کینسر کے ہاتھوں زندگی کی جنگ ہار گئے۔
کناڈا فلموں کے سینئر اداکار ہریش رائے جو کےجی ایف میں ‘چاچا’ کا کردار ادا کرکے کافی مشہور ہوئے تھے، وہ جمعرات کو بنگلورو کے قدوائی اسپتال میں انتقال کر گئے، 55 سالہ معروف اداکار طویل عرصے سے کینسر کے موذی مرض سے نبرد آزما تھے۔
ہریش رائے تھائرائیڈ کینسر مبتلا تھے، انھوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کناڈا سنیما کے سنہری دور میں کیا، انھوں نے 1990 کی دہائی کی سپر ہٹ فلم “اوم” میں ڈان رائے کا کردار ادا کیا، جس نے انھیں ایک گھریلو نام بنا دیا۔
90ರ ದಶಕದ ಅನೇಕ ಚಿತ್ರಗಳಲ್ಲಿ ಖಳನಟನಾಗಿ ಮಿಂಚಿ, ‘ಓಂ’, ‘ಹಲೋಯಮ’, ‘ನಲ್ಲ’, ಹಾಗೂ ಇತ್ತೀಚಿನ ಬ್ಲಾಕ್ಬಸ್ಟರ್ಗಳಾದ ‘ಕೆಜಿಎಫ್’ ಮತ್ತು ‘ಕೆಜಿಎಫ್ 2’ ಸಿನಿಮಾಗಳಲ್ಲಿ ಪಾತ್ರ ನಿರ್ವಹಿಸಿದ್ದ ಹಿರಿಯ ನಟ ಹರೀಶ್ ರಾಯ್ ಇನ್ನು ನೆನಪು ಮಾತ್ರ#HarishRoy #KGFActor #KannadaActor #OmMovie #KGF2 #KannadaCinema pic.twitter.com/hxpjr1AQN8
— vijaykarnataka (@Vijaykarnataka) November 6, 2025
اس کے بعد ہریش نے تامل اور کناڈا دونوں میں انڈسٹریز میں متعدد فلموں میں مختلف طرح کے کرداروں کے ساتھ خود کو منوایا۔
چاہے ولن کی تصویر کشی ہو یا باپ بیٹے کا جذباتی منظر، ہریش رائے نے ہمیشہ اپنی موجودگی سے سامعین کو مسحور کیا اور ان کے ذہنوں میں اپنی چھاپ چھوڑی۔
ہریش پچھلے کچھ سالوں سے شدید بیمار تھے اور ان کا کینسر مسلسل بڑھ رہا تھا انھیں علاج کے لیے مہنگے انجیکشن کی ضرورت تھی، جس پر لاکھوں کا خرچہ تھا۔
علاج کے دوران آئی سی یو میں داخل ہونے کے باوجود ان کی حالت بہتر نہیں ہوئی اور انہوں نے بنگلورو کے قدوائی اسپتال میں آخری سانس لی۔



