اسلام آباد: قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
ٹرائی سیریز سے قبل پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے پلیئرز کی مہمان نوازی کی، سری لنکن اور زمبابوے کے کرکٹرز مہمان نوازی سے متاثر نظر آئے۔
شاہین آفریدی نے پاکستانی مہمان ٹیموں کےساتھ ساتھ قومی ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو بھی دعوت میں مدعو کیا تھا۔
اس موقع تینوں ملکوں کے کئی کھلاڑی آپس میں خوش گپیاں کرتے رہے جبکہ سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے پاکستانی کھانوں کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سیکیورٹی سے مطمئن ہیں، سری لنکن ہائی کمشنر
اس سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے سری لنکن ٹیم کے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے پر اظہار تشکر کیا تھا اور انکی اسپورٹس مین اسپرٹ کو قابل تعریف قرار دیا تھا۔
شاہین آفریدی آفریدی نے شائقین کرکٹ سے اپیل بھی کی تھی کہ وہ سری لنکا سے ہونے والے آئندہ میچز میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں گراؤنڈ پہنچیں۔
پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے موجودہ کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر سری لنکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مشکل وقت میں سری لنکا نے پاکستان کا ساتھ دیا۔



