spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کوئٹہ : ہیلتھ سینٹر کے انکیوبیٹر سے نومولود بچہ غائب

کوئٹہ: نجی ہیلتھ سینٹر کے انکیوبیٹر سے مبینہ طور پر نومولود بچہ غائب ہونے کے بعد پولیس نے عملے کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کوئٹہ کے نمائندے عزیز الرحمان کی رپورٹ کے مطابق جناح روڈ پر واقع نجی ہیلتھ سینٹر سے مبینہ طور پر نومولود بچہ غائب ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

کلی عمر کے رہائشی نظام الدین نے 3جنوری کو بچہ انکیو بیٹر میں رکھنے کیلئے سینٹر کے حوالے کیا تھا، متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ سینٹر کے عملے نے آج فون کال کرکے کہا کہ اپنی بچی لے جائیں۔

متاثرہ شہری نظام الدین نے بتایا کہ میں نے نرسری عملے سے کہا کہ میں نے بچہ حوالے کیا تھا بچی نہیں۔

نرسری کے عملے نے کہا آپ کا بچہ غلطی سے کسی اور فیملی کے حوالے کردیا گیا ہے، بتائی گئی فیملی سے رابطے پر معلوم ہوا کہ وہ اپنا ہی بچہ لے گئے تھے جو بعد میں انتقال کرگیا۔

نظام الدین کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ کس کی بچی میرے حوالے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سینٹر میں لگے خفیہ کیمروں کی متعلقہ تاریخ کا ریکارڈ بھی غائب کیا گیا ہے۔

بعد ازاں نومولود بچے کے ورثا کے احتجاج اور درخواست پر پولیس نے نرسری کے عملے کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 

spot_imgspot_img