spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کنگنا رناوت نے راہول گاندھی سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے راہول گاندھی سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

سوشل میڈیا پر میم پیج پر اداکارہ و بی جے پی کی لوک سبھا کی ممبر کنگنا رناوت سے متعلق فرضی تبصرہ شیئر کیا گیا کہ ’اگر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی بی جے پی میں شامل ہوجائیں تو میں ان سے شادی کرلوں گی۔

اداکارہ سے منسوب یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگ بحث کرنے لگے کہ آیا یہ طنز تھا، کوئی سیاسی طعنہ تھا یا پھر کنگنا نے واقعی ایسا بیان دیا ہے۔

بعدازاں اس بے بنیاد تبصرے پر کنگنا رناوت نے انسٹاگرام اسٹوری پر حقائق بیان کیے۔

اداکارہ نے اس پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹااسٹوری پر ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  یہ جعلی خبر انتہائی افسوسناک ہے، سیاست میں بھی خواتین کے لیے کوئی عزت و وقار نہیں،  شرم آنی چاہیے ان لوگوں کو جو یہ جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

یہ پڑھیں: بی جے پی میں شامل ہونے پر راگھو چڈھا کی مقبولیت کو زبردست دھچکا

واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور سیاست دان راگھو چڈھا نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد ان کے لاکھوں انسٹاگرام فالوورز کم ہوگئے تھے۔

spot_imgspot_img