spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ کورنگی 100 کوارٹر الہٰی مسجد کے قریب پیش آیا جس میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو منتقل کر دیا ہے۔ جاں بحق افراد میں 40 سالہ نور نبی، 32 سالہ الیاس شامل ہیں جب کہ 25سالہ اسماعیل زخمی ہوا۔

وزیرداخلہ سندھ ضیالنجار نے ایس ایس پی کورنگی سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ واقعے پر فوری رسپانس اور جملہ پولیس اقدامات کو مؤثر اور کامیاب بنایا جائے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ جامع تفتیش اور تحقیق سے ملزمان تک رسائی اور گرفتاری یقینی بنائی جائے، علاقے میں خوف و دہشت پھیلانے والے عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے۔

spot_imgspot_img