پی ایس ایل 11 کے 10ویں میچ میں کراچی کنگز نے جیت کی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے راولپنڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 198 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اعظم خان نے 34 گیندوں پر 74 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، کپتان ڈیوڈ وارنر 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، سلمان علی آغا نے 29 رنز بنائے۔
محمد وسیم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، معین علی 5 رنز بناسکے۔
راولپنڈیز کی جانب سے ڈیرل مچل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ اور محمد عامر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
راولپنڈیز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ڈیرل مچل نے 41 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، سیم بلنگز 58 رنز بنائے، کپتان محمد رضوان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
View this post on Instagram
کامران غلام 10 اور یاسر خان 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، خوشدل شاہ نے 2 اور میر حمزہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
کراچی کنگز کی پلیئنگ الیون میں ڈیوڈ وارنر، محمد وسیم، سلمان آغا، سعد بیگ، معین علی، خوشدل شاہ، اعظم خان، عباس آفریدی، حسن علی، ایڈم زیمپا اور میر حمزہ شامل ہیں۔
View this post on Instagram
راولپنڈیز کی ٹیم میں محمد رضوان، یاسر شاہ، عبداللہ فضل، کامران غلام، سیم بلنگز، ڈیرل مچل، کول میکونچی، رشاد حسین، نسیم شاہ، محمد عامر اور محمد عامر خان شامل ہیں۔
کراچی کنگز نے پی ایس ایل 11 کے ابتدائی دو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ راولپنڈیز کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی، شاداب خان کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



