spot_img

ذات صلة

جمع

کراچی میں منکی پاکس پھیلنے لگا، 11واں کیس سامنے آگیا

کراچی (14 جون 2026): کراچی کے علاقے لانڈھی سے منکی پاکس (ایم پاکس) کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 11 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق لانڈھی محبت نگر کے رہائشی 35 سالہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی، مریض کو سندھ انفیکشن ڈیزز اسپتال نیپا کے آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ متاثرہ شخص گزشتہ روز نیپا اسپتال آیا تھا، مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے، اس کے پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔

سندھ انفیکشن ڈیزز اسپتال نیپا میں اب تک 8 ایم پاکس کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ کراچی میں رواں سال مجموعی طور پر منکی پاکس کے 11 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز گلستان جوہر سے ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔

محکمہ صحت نے بتایا تھا کہ گلستان جوہر کے 40 سالہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق کی گئی، مریض نیپا اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا تھا کہ مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں، پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔

منکی پاکس صرف بچوں کو ہی نہیں ہوتا، علامات اور علاج

spot_imgspot_img