کراچی میں نامعلوم افراد نے امام مسجد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گھگھر پھاٹک پل کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے امام مسجد فتح محمد پر فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فتح محمد نمازِعشا کے بعد پورٹ قاسم میں واقع مسجد سے نکلے تھے اور ملزمان نے گھگھر پھاٹک کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرارہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول سے لوٹ مار نہیں ہوئی جب کہ جائےوقوعہ سے موٹرسائیکل، پرس اور موبائل فون ملا ہے۔واردات کی مختلف پہلوؤں سےتفتیش جاری ہے۔



