spot_img

ذات صلة

جمع

فلڈ وارننگ سسٹم کی چوری : سیلاب کا خطرہ مزید بڑھ گیا

کراچی : خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں سیلاب...

یو اے ای کی پہلی مسافر ٹرین : ریاستوں کے فاصلے سمٹ گئے

ابوظبی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے...

پرتگال نے ازبکستان کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کی پہلی جیت حاصل کر لی

ٹیکساس (24 جون 2026): پرتگال نے ازبکستان کو شکست...

کراچی میں صدیوں سے آباد گووان برادری کون ہے؟ حیران کن داستان

کراچی : کیا آپ نے کراچی کی گووان برادری (گووان کمیونٹی) کے بارے میں سنا ہے؟یہ ڈھائی سو سال پرانی تاریخ کی ایک زندہ اور حیران کن داستان ہے۔

کراچی کے علاقے میں صدیوں سے آباد گووا نژاد پاکستانیوں کی نسلیں بدل گئیں مگر ان کی شناخت آج بھی برقرار ہے، برطانیہ اور کینیڈا ہجرت کے باوجود گووا برادری نے شہر قائد سے رشتہ کبھی نہیں توڑا۔

کراچی صرف مختلف زبانوں، ثقافتوں اور قومیتوں کا شہر ہی نہیں بلکہ یہاں ایک ایسی برادری بھی آباد ہے جس کی جڑیں برصغیر کی تقریباً ڈھائی سو سال پرانی تاریخ سے جا ملتی ہیں۔

یہ برادری گووا نژاد پاکستانیوں کی ہے، جن کا تعلق بھارت کے ساحلی علاقے گووا سے ہے اور جنہوں نے کراچی کی سماجی، تعلیمی اور ثقافتی زندگی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

تاریخی حوالوں کے مطابق گووا سے تعلق رکھنے والے افراد 18ویں اور 19ویں صدی کے دوران روزگار کی تلاش میں بحری راستے سے کراچی پہنچے۔

اس وقت برصغیر ایک ہی انتظامی اکائی کا حصہ تھا اور کراچی ایک اہم بندرگاہی شہر کے طور پر ترقی کر رہا تھا۔ گووا سے آنے والے افراد نے ابتدا میں بندرگاہ، ریلوے، ٹیلی کمیونیکیشن، کلبوں، تدریس اور دیگر پیشہ ورانہ شعبوں میں خدمات انجام دیں۔

گووا کے باشندے اپنی مقامی زبان کونکنی بولتے ہیں اور انہیں کونکنی زبان میں “گوئنکار” جبکہ پرتگالی زبان میں “گوئیس” کہا جاتا ہے۔ یہ برادری بھارتی، دراوڑی اور پرتگالی ثقافتوں کے امتزاج کی ایک منفرد مثال سمجھی جاتی ہے، جس کی روایات، رہن سہن، موسیقی اور کھانوں میں اس تاریخی پس منظر کی جھلک نمایاں طور پر نظر آتی ہے۔

1960کی دہائی میں کراچی میں گووا نژاد افراد کی تعداد تقریباً 15 سے 20 ہزار کے درمیان بتائی جاتی تھی، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ بڑی تعداد میں افراد برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا منتقل ہوگئے، آج کراچی میں اس برادری کی آبادی کا تخمینہ 5 سے 10 ہزار افراد کے درمیان لگایا جاتا ہے۔

شہر کے علاقے صدر اور اطراف میں آج بھی کئی تاریخی عمارتیں اور مذہبی و سماجی مراکز موجود ہیں جو گووا برادری (گووان کمیونٹی) کی صدیوں پر محیط تاریخ اور ورثے کی یاد دلاتے ہیں۔ ان مقامات کو کراچی کی کثیرالثقافتی شناخت کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔

گووا نژاد پاکستانی برادری تعلیم، صحت، سماجی خدمات اور ثقافتی سرگرمیوں میں اپنی مثبت خدمات کے باعث جانی جاتی ہے اور آج بھی کراچی کے متنوع ثقافتی منظرنامے کا ایک اہم جزو ہے۔

 

spot_imgspot_img