spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کراچی : لیاری ایکسپریس وے کب تک بند رہے گی، اعلامیہ جاری

کراچی : لیاری ایکسپریس وے کا ایک ٹریک عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، شہری آمدو رفت کیلیے متبادل راستہ اختیار کریں، موٹر وے پولیس نے اعلامیہ جاری کردیا۔

اس حوالے سے ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے ایف ڈبلیو او کی جانب سے لیاری ایکسپریس وے پر ترقیاتی کام جاری ہے۔

جس کی وجہ سے گارڈن انٹر چینج سے ماڑی پور جانے والا ٹریک ہر قسم کی ٹریفک کے لیےعارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ لیاری ایکسپریس وے بحالی کے کام کی وجہ سے کل صبح یا دوپہر تک بند رہے گا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ، حسن اسکوائر سے ماڑی پور جانے والا ٹریفک گارڈن سے شہر کی جانب موڑا جارہا ہے۔ تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دوران سفر پریشانی سے بچنے کیلئے متبادل راستے اختیار کریں۔

spot_imgspot_img