spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی : غیرملکی طیارہ بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے بھارتی شہر چنائے جانے والی غیرملکی ایئر لائن کی پرواز بڑی تباہی سے بال بال بچ گئی پائلٹ نے طیارہ ہنگامی طور پر کراچی میں اتار لیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باکو سے بھارت جانے والی غیر ملکی پرواز نے کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے، سلک وے ایئر لائن کی پرواز اے زیڈ پی 4771 باکو سے چنائے جا رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ پاکستانی فضائی حدود عبور کرکے بھارتی فضائی حدود میں بحیرہ عرب پر تھا کہ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی۔

پائلٹ نے طیارے کو کسی بھی بڑے حادثے اور ناگہانی صورتحال سے محفوظ رکھنے کیلیے فوری طور پر اسے اتارنے کا فیصلہ کیا۔

پائلٹ نے اس وقت قریب ترین اے ٹی سی سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اے ٹی سی سے باقاعدہ اجازت ملنے پر طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی گئی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر کھڑا کیا گیا ہے جہاں طیارے کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

 

spot_imgspot_img