spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی فی یونٹ ایک روپے 19 پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بجلی اپریل 2026 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ جون کے بلوں میں کیا جائے گا، سی پپی پی اے نے پریل کی ایڈجستمنٹ میں ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔

یہ پڑھیں: بجلی بلوں میں فکسڈ چارجز ڈبل ہوئے ہیں، وزیر توانائی کا اعتراف

گزشتہ روز وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعتراف کیا تھا کہ یہ سچ ہے کہ بجلی بلوں میں فکسڈ چارجز ڈبل ہو گئے ہیں۔

اینکر محمد مالک کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی نے کہا تھا کہ ہمارے بل کی فکس کاسٹ پورے سال میں ایک ہی ہوتی ہے، جن مہینوں میں زیادہ یونٹ استعمال کرتے ہیں تو فکس کاسٹ کم ہوتی ہے، ہم پہلے 3 سے 4 فی صد بل کی فکس کاسٹ لیا کرتے تھے، اس وقت بل پر 10 فی صد فکسڈ کاسٹ ہے۔

انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی آئی ہے، سبسڈی ملتی رہے گی تو 5 سے 6 روپے یونٹ بجلی سستی ہوتی رہے گی۔

spot_imgspot_img