کراچی : صدر میں سادہ لباس پولیس اہلکاروں کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس اہلکاروں کو مختلف ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس کے مطابق سی آئی اے پولیس بھتہ طلبی کے کیس میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تھی۔
پولیس کا مؤقف ہے کہ مطلوب ملزم چائے کے ہوٹل پر بیٹھا تھا، اہلکاروں کو دیکھ کو ہوٹل مالک اور اطراف میں موجود افراد نے مسلح مزاحمت کی۔
پولیس نے جواباً کارروائی کی اور مطلوب ملزم کو حراست میں لے کر آئی، ویڈیو میں سادہ لباس مسلح افراد کو ہوٹل میں کرسیاں پھینکتے، مار پیٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، سادہ لباس اہلکار بھی چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔
مزید پڑھیں : پولیس موبائل پر فائرنگ سے 5 اہلکار شہید
کرک کے تھانہ گرگری کے علاقے امان کوٹ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید ہوگئے۔
دہشت گردوں کے حملے میں جو اہلکار شہید ہوئے ہیں ان میں، شاہد اقبال، عارف، صفدر و دیگر شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کی سیکیورٹی پر مامور تھی۔



