spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

کراچی : ایل پی جی بھرنے کے دوران کار میں خوفناک آتشزدگی

کراچی : قائدآباد میں ایل پی جی بھرنے کے دوران کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے کار میں سوار ایک مرد،2خواتین اور 3بچے جھلس کر زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا، کہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

زخمیوں کی شناخت 32سالہ علی عباس،30سالہ رمشا،50 سالہ نگہت کے ناموں سے ہوئی، جبکہ زخمی بچوں میں 6 سالہ انابیہ ،9 سالہ عنایہ اور 6 سالہ جنت شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : کراچی کے خالی پلاٹ میں پُراسرار آتشزدگی ، 50 سے زائد سرکاری گاڑیاں جل گئیں

پولیس حکام کے مطابق زخمی ہونے والے تمام افراد مذکورہ کار میں سوار تھے، آگ گاڑی میں ایل پی جی بھرواتے ہوئے لگی۔

spot_imgspot_img