spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کامران جیلانی کی اہلیہ سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار کامران جیلانی نے اہلیہ سے پہلی ملاقات کا احوال سنا دیا۔

اداکار کامران جیلانی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

اہلیہ سے پہلی ملاقات کا بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے انٹرنیٹ پر بات چیت کی اور آرکٹ پر ملے، میں ان چیزوں میں تھوڑا شرمیلا ہوں لیکن ہمارا ایک دوست تھا جس نے انٹرنیٹ استعمال کرنا سکھایا۔

کامران جیلانی نے کہا کہ آرکٹ پر بات کرنے کے بعد نمبروں کا تبادلہ کیا، وہ راولپنڈی میں رہتی تھیں اور بعد میں، میں اسلام آباد چلا گیا، پھر وہ کراچی آگئیں جہاں ہماری دوبارہ ملاقات ہوئی اور سات ماہ میں ہماری شادی ہوگئی۔

اداکار نے کہا کہ اچھی بیویاں آپ کے اندر مثبت تبدیلی لاتی ہیں اور میرے معاملے میں یہ سچ ہے، اہلیہ نے مجھے بہتر انسان بنانے میں بہت مدد فراہم کی، ان کی ڈریسنگ سینس بھی بہت اچھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرا جو موجودہ ڈریسنگ اسٹائل ہے وہ اہلیہ نے ہی ترتیب دیا ہے۔

spot_imgspot_img