spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ڈونلڈ ٹرمپ کل ایشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے، چینی صدر سے اہم ملاقات متوقع

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل ایشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے، ٹرمپ چین کے صدر سے اہم ملاقات کریں گے، جاپان اور بوسان کا بھی دورہ کریں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل ایشیا کے اہم دورے پر روانہ ہورہے ہیں، دورے کا آغاز ملائشیا سے ہوگا جہاں وہ آسیان کے اہم اجلاس سمیت ملائشیا کے رہنما سے اہم ملاقات میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے، صدر ٹرمپ کی چینی صدر سے ایک اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔

چینی صدر سے ملاقات میں تجارتی تعلقات اور خطے کے سکیورٹی معاملات زیر بحث آئیں گے، صدر ٹرمپ کا یہ دورہ علاقائی سلامتی اور تجارتی تعاون کو تقویت دینے کے مقصد سے ترتیب دیا گیا ہے۔

کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ صدر ایشیا میں باہمی تعلقات کو فروغ دیں گے اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ خطے کے سکیورٹی اور معاشی مسائل پر تبادلۂ خیال کریں گے،” انہوں نے کہا۔ انہوں نے خاص طور پر جاپان اور بوسان کے دوروں کے دوران دفاعی شراکت داری اور تجارتی معاہدوں پر بات چیت کی توقع ظاہر کی۔

شٹ ڈاؤن اور سرکاری ملازمین کے مسائل پر ترجمان نے سخت لہجہ اپنایا اور ڈیموکریٹ پارٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا، انھوں نے کہا کہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز اور دیگر سرکاری اہلکار بغیر تنخواہوں کے کام کر رہے ہیں، بعض افسران اپنی روزمرہ آمدنی کے لیے اوبر جیسی خدمات کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ان تمام مشکلات کی بنیادی وجہ ڈیموکریٹس کی ناکافی پالیسی ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ شٹ ڈاؤن کی وجہ سے کم آمدنی والے شہریوں کو فراہم کی جانے والی مفت خوراکی اسکیمز بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

امیگریشن پالیسی کے حوالے سے ترجمان نے بائیڈن انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کو ٹھکانے فراہم کیے گئے اور انہیں ہیلتھ کوریج جیسی سہولیات دی گئی، جس کے منفی اثرات امریکی معاشرے پر مرتب ہو رہے ہیں، امیگریشن فورس قوانین کے مطابق عملدرآمد کے لیے سرگرم ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے صحتِ عامہ اور اقتصادیات کے شعبوں میں دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ ہیلتھ کیئر اور دوائیوں کی قیمتوں میں کمی کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں اور امریکیوں کی ملازمتیں ان کی اولین ترجیح ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عرب ممالک سے وعدہ کیا مقبوضہ مغربی کنارے کا الحاق نہیں ہو گا، ٹرمپ

انھوں نے ایچ-1 بی ویزا پروگرام میں فراڈ کے الزامات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ انتظامیہ اصلاحاتی اقدامات کر رہی ہے۔

کیرولائن لیوٹ نے وائٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کے معاملے میں واضح کیا کہ نئے ایڈیشن کی تعمیر پر آنے والے اخراجات (کُل 300 ملین ڈالر) ٹیکس دہندگان کے پیسے سے نہیں آ رہے، شفافیت برقرار رکھی گئی ہے اور تمام ڈونرز کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اور محبِ وطن امریکی اس پروجیکٹ کے اخراجات برداشت کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی امور میں لیوٹ نے روس کے خلاف اقدامات کے حوالے سے کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ پابندیاں “وقت کے مطابق” عائد کی گئی ہیں اور صدر ٹرمپ روسی صدر سے ممکنہ ملاقات کے امکانات کو بالکل مسترد نہیں کرتے، مگر ساتھ ہی واضح کیا کہ “ہم صرف الفاظ نہیں بلکہ عملی اقدام بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔

ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ منشیات کے سمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور یہ نیٹ ورکس امریکی معاشرہ خصوصاً نوجوان نسل کے لیے شدید خطرہ ہیں، زراعت کے شعبے کے تحفظ کے لیے محکمۂ زراعت نے تین نکاتی حکمتِ عملی جاری کی ہے تاکہ کسانوں کی معاشی بحالی ممکن بنائی جا سکے۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں، جب پوچھا گیا کہ آیا صدر ٹرمپ فٹ بال گیمز پر جوا کھیلتے ہیں یا نہیں، کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ میں کافی عرصے سے صدر کے ساتھ ہوں، میں نے انھیں کبھی جوا کھیلتے نہیں دیکھا، انھوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ صدر کے حالیہ طبی معائنے کی رپورٹ جلد جاری کی جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا روس کی بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

spot_imgspot_img