برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر بولسونارو کی سزا کو مایوس کن قرار دے دیا۔
امریکی صدر کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ برازیلین سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر متوقع ہے۔
واضح رہے کہ برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر بولسونارو کو بغاوت کی سازش کا مجرم قرار دے کر 27 سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پانچ رکنی بینچ میں 3 ججز نے سزا کیحق میں فیصلہ دیا۔ گھر میں نظر بند سابق صدر بولسونارو عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سابق صدر کے وکیل نے اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا اور مطالبہ کیا کہ سماعت کے لیے11 ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہم 11 ستمبر 2001 کو کبھی نہیں بھولیں گے، جو بھی امریکا پر حملہ کریگا ہم اسے چن چن کر نشانہ بنائیں گے۔
نائن الیون کی برسی کی تقریب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک قوم کے طور پر ہم اپنے مقدس عہد کی تجدید کرتے ہیں، نائن الیون امریکا کی تاریخ کا بدترین واقعہ تھا، بھاری جانی نقصان ہوا، نائن الیون واقعے میں ہلاک افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔
قطری وزیراعظم آج واشنگٹن کا اہم دورہ کریں گے
امریکی صدر نے کہا کہ نائن الیون کے حملے نے کئی لوگوں کے خواب چھین لیے تھے، آج کا دن ہمیں اتحاد اور قربانی کا درس دیتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے دشمن کو اس کی زبان میں جواب دیا، ہمارا دشمن ناکام ہوگا، ہماری افواج نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔



