spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ڈمپر کی ٹکر سے کار سوار 7 افراد جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

نوشہرو فیروز میں قومی شاہراہ پرخوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 3 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

اے آر وائی نیوز نوشہرو فیروز کے نمائندے منورحسین کے مطابق حادثہ سدھوجا کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے کار کو ٹکر ماردی۔

واقعے کے بعد 4 افراد نے موقع پر جان دے دی جبکہ 3 افراد اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت غلام محمد جانوری اور علی احمد جانوری کے نام سے ہوئی ہے۔

نوشہرو فیروز پولیس کے مطابق جاں بحق 3 خواتین اور 2 بچوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے، حادثے کے بعد فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

spot_imgspot_img