spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف پولیس کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد میں پولیس نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بڑا فیصہ کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے مقدمات، گرفتاریاں ہوں گی، گاڑی پرائیویٹ ہو یا سرکاری بغیر ڈرائیونگ لائسنس پر بلاتفریق کارروائی ہوگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ٹریفک پولیس کو واضح احکامات جاری کردیے ہیں۔

سرکاری ڈرائیورز کی سہولت کے لیے ان کے دفاتر میں ڈرائیونگ لائنس بنوانے کی سہولت فرہم کردی ہے۔

یہ پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمات کے اندراج کے علاوہ لائسنس کے حصول تک کیریکٹر سرٹیفیکیٹ بھی جاری نہیں ہوگا۔

ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر گرفتار ڈرائیور کی شخصی ضمانت بھی نہیں ہوگی۔

spot_imgspot_img