spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کے گھر کا صفایا کردیا، سی سی ٹی وی فوٹیج موصول

فیروزوالا : تھانہ کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، مسلح ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔

اس حوالے سے فیروزوالہ پولیس کا کہنا ہے کہ فضل حق گارڈن میں ڈاکٹر رضوان کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو گھر سے1کروڑ 20لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈاکو مٹھائی دینے کے بہانے گھر کے اندر داخل ہوئے اور بچوں کو یرغمال بنا کر واردات کی۔

پولیس حکام کے مطابق یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ واردات کے بعد ڈاکو واپس جاتے ہوئے اپنا موبائل فون گھر میں ہی بھول گئے، تھانہ کوٹ عبدالمالک پولیس نے موبائل فون قبضے میں لے کر واردات کی تفتیش شروع کردی ہے۔

 متاثرہ خاندان نے علاقہ پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ تمام تر شواہد دینے کے باوجود ملزمان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی اور نہ ہی اب تک واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

spot_imgspot_img