شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جینس ٹیسا نے انکشاف کیا ہے کہ ڈائریکٹر کے غیرمناسب رویے کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔
اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں حال ہی میں اداکارہ جینس ٹیسا نے شرکت کی اور اس دوران شوبز انڈسٹری سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ غلط ہے کہ انڈسٹری میں خواتین سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں کیونکہ خواتین کے ساتھ ایسے پریشان کن واقعات شوبز کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی پیش آتے ہیں۔
جینس ٹیسا نے کہا کہ میری ایک لسٹ ہے جن کے ساتھ میں کام نہیں کرنا چاہوں، مجھے ایک پروجیکٹ کے لیے ڈائریکٹر کی کال آئی تھی وہ مجھے اس سے متعلق بتا رہے تھے میں ایک سوال پوچھنے لگی اور میرا سوال مکمل نہیں ہوا تو وہ کہنے لگے ’اوور‘ نہیں ہونا اس کے بعد سے میں نے ان کی کال کبھی نہیں اٹھائی۔
ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ ان کا کردار کے لیے ابھی انتخاب نہیں ہوا، اس لیے خاموش رہیں، جس کے بعد ہدایتکار کے بار بار فون کرنے کے باوجود بھی انہوں نے ان کے ساتھ کام نہیں کیا۔
یہ پڑھیں: دل کے اچھے شخص سے شادی کروں گی، جینیس ٹیسا
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا سب کو یہی مشورہ ہے کہ کبھی بھی اپنی عزت پر سمجھوتہ نہ کریں، کیونکہ وہ خود بھی اسی اصول پر قائم ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے جین زی کلچر سمجھ نہیں آیا اور میں ہوں بھی نہیں۔
جینس ٹیسا نے کہا کہ ہم ڈراموں میں محنت کرتے ہیں لیکن ہمیں اس کے پیسے ہی وقت پر ملتے ہی نہیں ہے۔
انہوں نے شوبز میں آنے والی لڑکیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ سوچ سمجھ کر اس فیلڈ میں قدم رکھیں، کیونکہ اس پیشے میں فیملی اکثر نظرانداز ہو جاتی ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جلدی کامیابی حاصل کرنے کے لیے شارٹ کٹ کا راستہ اختیار نہ کریں بلکہ محنت کریں، کچھ سالوں میں ضرور کامیابی حاصل ہو جائے گی۔



