spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

’چین نے ٹک ٹاک ٹرانسفر ڈیل کی منظوری دیدی‘

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ چین نے ٹِک ٹاک ٹرانسفر ڈیل کی منظوری دے دی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ چین نے مختصر ویڈیو ایپ TikTok کے لیے منتقلی کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے اور وہ آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں اس حوالے سے آگے بڑھنے کی توقع رکھتے ہیں۔

 لیکن انہوں نے ڈیل سے متعلق کوئی اور تفصیلات نہیں بتائیں۔

بیسنٹ نے جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی رہنما شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے بعد فاکس بزنس نیٹ ورک کے پروگرام مارننگز ود ماریا کو بتایا کہ “کوالالمپور میں، ہم نے چینی منظوری حاصل کرنے کے سلسلے میں TikTok معاہدے کو حتمی شکل دی اور میں توقع کروں گا کہ یہ آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں آگے بڑھے گا، اور ہم آخر کار اس کا حل دیکھیں گے۔”

چین کی وزارت تجارت نے جمعرات کو بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ TikTok سے متعلق معاملات کو مناسب طریقے سے ہینڈل کرے گا۔

ایک چینی ترجمان نے مزید کہا کہ “چینی فریق TikTok سے متعلق مسائل کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے لیے امریکی فریق کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔”

رواں سال 25 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کی مالیت 14ارب ڈالر ہوگی، اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار ٹک ٹاک کی ملکیت سنبھال رہے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے منظوری کے معاملے میں شاندار کردار ادا کیا، امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کو اب پروپیگنڈے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا، ٹاک ٹاک کو امریکیوں کے لیے محفوظ کردیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے چینی صدر کو ٹک ٹاک سے متعلق اقدامات کا بتایا، چینی صدر نے ہمارے ٹک ٹاک سے متعلق اقدامات سے اختلاف نہیں کیا، میں چینی صدر کی بہت عزت کرتا ہوں۔

spot_imgspot_img