spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

چاول کھانے سے 6 بچوں کی حالت خراب، اسپتال منتقل

(7 مئی 2026): پنجاب کے شہر خان پور کے علاقے ظاہر پیر میں باسی چاول کھانے سے 6 بچوں کی حالت خراب ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ بچوں کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے، ان میں 2 سالہ ایمن، 3 سالہ بتول، 5 سالہ عائشہ، 7 سالہ زبیر اور علیشبہ، اور 8 سالہ حسن شامل ہے۔

پولیس نے بتایا کہ بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ کھانے (چاول) کے نمونے فرانزک کیلیے بھجوائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں جوس پینے سے 3 افراد کی موت، حقیقت سامنے آگئی

گزشتہ روز دادو کے علاقے میہڑ میں چائے پینے سے ایک ہی گھر کے 16 افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا تھا کہ چائے پینے سے 16 افراد کی حالت بگڑی، متاثرین کو اسپتال منتقل کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ادھر، ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ واقعہ زہریلے دودھ یا چائے کے باعث فوڈ پوائزننگ کا نتیجہ لگتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرین میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، دو خواتین کی حالت تشویشناک ہے جنہیں علاج کیلیے نجی اسپتال ریفر کیا گیا۔

spot_imgspot_img