spot_img

ذات صلة

جمع

ٹرمپ کی تشویش، ڈیموکریٹس اقتدار میں آتے ہی فِلی بسٹر ختم کر دیں گے!

واشنگٹن (04 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو...

سردار تنویر الیاس کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ مل گیا

اسلام آباد (4 جولائی 2026): حالیہ ہی میں استحکام...

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری...

نواز الدین صدیقی کا 25 سال بعد تھیٹر میں واپسی کا اعلان

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے...

پیپلزپارٹی کے خلاف 25 جولائی سے ایم کیو ایم پاکستان کی احتجاجی تحریک کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان نے 25 جولائی کو شاہ فیصل ٹاؤن سے پیپلزپارٹی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد پر احتجاجی تحریک کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر فاروق ستار ، انیس قائم خانی ، امین الحق سمیت زمے داران ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔

احتجاجی جلسے میں  سندھ حکومت کے مظالم، تعصب، کرپشن اور نااہلی کے خلاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ مظاہروں میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے خلاف وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائے گا۔

شاہ فیصل کے بعد ایم کیو ایم کراچی کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کرے گی پھر تمام اضلاع کے بعد گرینڈ احتجاج کیا جائے گا۔

ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق گرینڈ احتجاج کے لیے شاہراہ فیصل ،مزار قائد پر باغ جناح سمیت دیگر آپشن زیر غور ہیں۔

spot_imgspot_img