spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پیپلز پارٹی شیخ حسینہ کے انجام سے سبق سیکھے، حافظ نعیم الرحمان کی وارننگ

کراچی (15 فروری 2026): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ میں پیپلز پارٹی کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ سابق بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے انجام سے سبق سیکھ لے۔

حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی کراچی کی قیادت اور کارکنوں کی جانب سے سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے کی کوشش پر پولیس کی لاٹھی چارج، شیلنگ اور گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ کل بروز اتوار کراچی میں 10 مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے جبکہ پورے پاکستان میں یوم سیاہ اور مظاہرے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا کراچی کے 10 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ پولیس والوں سے ہماری لڑائی نہیں ہے ان کے افسران سے کہتا ہوں کہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری نہ کریں، آج پیپلز پارٹی نے ہمارے خلاف پولیس کو استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم شہر کے عوام کی بات کر رہے ہیں، دہشتگردی کو کسی صورت قابل نہیں کیا جائے گا، یہ چاہتے ہیں کہ نوجوان تشدد کا راستہ اختیار کریں، ہم پُرامن رہیں گے لیکن اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے 50 کے قریب کارکن پولیس کی حراست میں ہیں، مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو فوری رہا کیا جائے، ہم احتجاج کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے درخواست ہے کہ اس معاملے کو دیکھیں ورنہ معاملہ ان کے ہاتھ میں نہیں رہے گا۔

spot_imgspot_img