spot_img

ذات صلة

جمع

الرٹ: اس دوا کا استعمال روک دیں!

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز پنجاب نے ایلوپیتھک کی آمیزش والی...

سگریٹ نوشی میں خطرے کا اصل نقطۂ آغاز

سرطان شاذ و نادر ہی اچانک ظاہر ہوتا ہے۔...

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز پر حملہ

آبنائے ہرمز میں عمان کے ساحل کے قریب تجارتی...

پیٹرولیم کمپنی کے خلاف بڑی کارروائی

ایف آئی اے نے گو پیٹرولیم کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اربوں روپے کی مبینہ ڈیوٹی و ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔

بانڈڈ پیٹرولیم مصنوعات غیر قانونی فروخت کرنے کے الزام پر FIA نے تحقیقات شروع کر دیں۔

ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے کسٹمز ڈیوٹی، ٹیکسز اور پیٹرولیم لیوی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

گو پٹرولیم کے سی ای او سمیت متعدد افسران ایف آئی آر میں نامزد کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق بانڈڈ پیٹرولیم مصنوعات قواعد کے برعکس فروخت کی گئیں جب کہ ریکارڈ میں مبینہ ردوبدل اور جعلی دستاویزات استعمال کرنے کا الزام بھی ہے۔

مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا شروع

مقدمہ کسٹمز ایکٹ، تعزیرات پاکستان اور انسدادِ بدعنوانی قوانین کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی اے  کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

مقدمے میں مزید سرکاری و نجی شعبے کے افراد کے ملوث ہونےکا امکان ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا تعین جاری ہے اور اربوں روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں۔

spot_imgspot_img