لاہور : پی ایس ایل الیون کی اختتامی تقریب میں میچ آفیشلز کو میڈلز دیے گئے، ایرن ہارڈی بابر اعظم، سفیان مقیم، حنین شاہ اور دیگر بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ایرن ہارڈی آل راؤنڈ کارکردگی پر فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا حصہ بن کر ایک دوسرے کو جاننے کا موقع ملا، انہوں نے کہا کہ فائنل میں اچھی کارکردگی دکھانے پر بےحد خوشی ہے، پاکستان سپرلیگ کا حصہ بن کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
بابراعظم588 رنز کے ساتھ حنیف محمد کیپ کے حقدار قرار پائے، سفیان مقیم نے22وکٹوں کے ساتھ فضل محمود کیپ اپنے نام کی، بابراعظم بیٹر آف دی ٹورنامنٹ اور سفیان مقیم بولر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے،
اس کے علاوہ نوجوان فرحان یوسف ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر، شاداب خان ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر قرار پائے اور ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا اعزازکوشال مینڈس کےنام رہا۔
فاسٹ بولرحنین شاہ کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا، ٹورنامنٹ کے بہترین امپائر آصف یعقوب قرار پائے جبکہ اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ حیدرآباد کنگز مین ٹیم نے جیتا۔
سفیان مقیم22 وکٹوں کے ساتھ پلیئرآف دی ٹورنامنٹ قرار پائے انہوں نے اپنا پلیئرآف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز ایٹمی سائنسدان محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے نام کردیا، بعد ازاں محسن نقوی نے حیدرآباد کنگز مین کے اونر کو رنرز اپ چیک پیش کیا۔



