spot_img

ذات صلة

جمع

سعودی عرب سے پروازیں، مسافروں کے لیے بڑی خبر آگئی

سعودی عربین ایئرلائنز  نے 11 اپریل بروز ہفتے سے...

’حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا‘

وزارت اطلاعات و نشریات کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

حزب اللہ کا اسرائیل کیساتھ براہ راست مذاکرات سے صاف انکار

بیروت (9 اپریل 2026): لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب...

اگلے میچ میں بھرپور کم بیک کریں گے، معین علی

کراچی کنگز کے تجربہ کار آل راؤنڈر معین علی...

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

پی ایس ایل 11 کے 17ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 159 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 247 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 16.1 اوورز میں 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اوپنر ڈیوڈ وارنر اور محمد وسیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

جارح مزاج بیٹر اعظم خان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سعد بیگ 14 اور خوشدل شاہ 10 رنز بناسکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے افتخار احمد، سفیان مقیم اور ناہید رانا نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 246 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 247 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بابر اعظم اور کوشل مینڈس کے درمیان 191 رنز کی ریکارڈ شراکت ہوئی اس سے قبل بابر اور شرجیل نے کراچی کنگز کے لیے اسلام آباد کے خلاف 176 رنز کی شراکت بنائی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

کوشل مینڈس نے 52 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 4 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے، بابر اعظم بھی 87 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عبدالصمد نے 12 گیندوں پر 40 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

اوپنر محمد حارث بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، مائیکل بریسیول 6 رنز بناسکے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، خوشدل شاہ ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

 کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

کراچی کنگز میں حسن علی کی جگہ محمد حمزہ کو ڈیبیو کروایا گیا ہے، پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے پہلے 6 اوور کا اچھا استعمال کریں، مڈل اوورز میں بھی مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ لگتا ہے پچھلے میچوں کی طرح یہ پچ بھی سلو ہوگی، کوشش ہوگی پشاور زلمی کو کم اسکور تک محدود رکھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

spot_imgspot_img