spot_img

ذات صلة

جمع

پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کی پہلی شکست، قلندرز نے 6 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل 11 کے 38ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

فخر زمان نے 47 گیندوں پر 58 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ڈینیئل سیمز 33 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

عبداللہ شفیق 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، چرتھ اسالنکا 33 رنز بناسکے، سکندر رضا کو 29 رنز پر سفیان مقیم نے آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم، علی رضا، خرم شہزاد اور افتخار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا تھا۔

مائیکل بریسویل کی 45 گیندوں پر 83 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، بابر اعظم 59 رنز ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

جیمز ونس 10 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا نشانہ بنے، افتخار احمد 27 رنز بنائے، کوشال مینڈس 7 رنز بناسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

 لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

پشاور زلمی پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ لاہور قلندرز کو میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 9 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

spot_imgspot_img