spot_img

ذات صلة

جمع

پی ایس ایل 11: شائقین کیلیے بڑی خبر آگئی

پاکستان سپر لیگ سیز 11 سے متعلق شائقین کے لیے بڑی خبر آگئی۔

شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ پی ایس ایل 11 کے پلے آف اور فائنل میچز کیلئے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے بات چیت جاری ہے اور لیگ حکام مشاورت کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایندھن بحران کے باعث حکومت کی جانب سے نقل و حرکت کی پابندیوں کی وجہ سے پی ایس ایل 11 کے میچز کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے منعقد ہو رہے ہیں۔ اگرچہ ابتدائی لیگ میچ بند دروازوں کے پیچھے ہوئے ہیں تاہم حالیہ رپورٹس بتاتی ہیں کہ شائقین کو پلے آف اور فائنل کے لیے اجازت دی جا سکتی ہے۔

spot_imgspot_img