spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پی آئی اے کا فضائی آپریشن تاحال جزوی معطل، پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار

کراچی : ایئر کرافٹ انجینئرز کے احتجاج کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے کی درجنوں پروازیں آج بھی تاخیر کا  شکار جبکہ متعدد منسوخ ہوچکی ہیں۔

اس حوالے سے سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینیئرز سیپ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے انجینئرز کیخلاف کارروائی کی گئی ہے جس میں پشاور ایئرپورٹ سے 3 انجینئرز کا کراچی تبادلہ کیا گیا ہے۔

سیپ ذرائع کے مطابق ایئرکرافٹ انجینئرز ہڑتال نہیں کررہے، وہ ڈیوٹی پرموجود اور فٹ طیاروں کو ہی پرواز کیلئے کلیئرنس دے رہے ہیں۔

انجینئرز نے اسلام آباد مانچسٹر پرواز طیارہ فٹ ہونے پر بروقت کلیئر کی، جو طیارہ فٹ نہیں سمجھتے اسے کلیئرنس نہیں دیں گے۔

ایئر کرافٹ انجینئرز مسافروں کی حفاظت، فلائٹ سیفٹی پر سمجھوتہ نہیں کرینگے جبکہ ہم سے انتظامیہ دھونس اور دھمکی سے طیاروں کی کلیئرنس کرانا چاہتی ہے۔

ذرائع کے بتایا کہ انجینئرز قومی ایئرلائن کی نجکاری کے ہرگز مخالف نہیں ہیں بلکہ اس کے پرجوش حامی ہیں، تمام ملازمین خود چاہتے ہیں کہ قومی ایئرلائن کو ایک مستقل مالک ملے۔

ذرائع سیپ نے مزید کہا کہ متبادل انتظام کے تحت نجی کمپنی کے انجینئرز نے صرف 2 مرکزی پروازوں کو کلیئرنس دی ہے، نجی کمپنی کے انجینئرز نے پشاورجدہ اوراسلام آباد دمام پرواز کلیئرکی۔

سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینیئرز سیپ ذرائع کا کہنا ہے کہ انجینئرز نے اپنے مطالبات میں تنخواہوں میں اضافہ اور فاضل پرزہ جات کی بروقت فراہمی کا تقاضا کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ذہنی و معاشی دباؤ سے آزاد کام کا ماحول فراہم کیا جائے۔

کراچی ایئرپورٹ : ہزاروں درہم اسمگل کرنے والی خاتون ڈرامائی انداز میں پکڑی گئی

spot_imgspot_img