spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پہاڑ کو تراش کر خوبصورت کمرے، باغ اور منفرد میوزم بنا ڈالا!

چمن (16 نومبر 2025): دنیا میں ایسے باہمت لوگوں کی کمی نہیں جو اپنے جذبوں سے بڑے سے بڑے معرکے سر کر لیتے ہیں۔

پہاڑوں کا سینہ چیرنے کی مثال تو سنتے آ رہے ہیں لیکن آج آپ کو ایک ایسے باہمت انسان سے ملاتے ہیں، جنہوں نے حقیقت میں پہاڑ کا سینہ چیرا اور اس کو تراش خراش کر کے ایسے خوبصورت کمرے اور ان میں منی میوزیم بنایا کہ دیکھنے والے بھی حیران ہیں۔

یہ باہمت شخصیت ابراہیم خان کی ہے، جنہوں نے کوژک کے پہاڑی سلسلے کے دامن میں پرانا چمن کے مقام پر پہاڑ کو تراش خراش کر اس میں ایسے خوبصورت کمرے بنائے اور اس میں منفرد منی میوزیم بنا کر ایسا سیاحتی مقام بنا دیا ہے کہ یہاں آنے والے اس کو دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں۔

یہ خوبصورت کمرے نہ صرف موسم کی سختیوں سے بچاتے ہیں بلکہ علاقے کی ثقافت اور پہچان کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔

یہ ناقابل یقین سیاحتی جگہ بنانے والے ابراہیم خان کہتے ہیں کہ انہوں نے 140 سال پرانے آثار قدیمہ کی نوادرات یہاں رکھی گئی ہیں۔ ان میں برٹش حکومت کے دور میں استعمال ہونے والی ریڑھی، بندوقیں اور دیگر نوادارت شامل ہیں۔

پہاڑ کے دامن میں ابراہیم خان نے خوبصورت باغ بھی بنایا ہے، جہاں انگور کی بیلیں، انار اور انجیر کے درخت مسحور کن خوشبو کے ساتھ سیاحوں کا دل بھی للچاتے ہیں۔

پانی کی آبشاریں اس مقام کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتی ہیں۔ تاریخی اور خوبصورت قدرتی مناظر دل کو موہ لیتے ہیں اور سیاح اس کو ضلع کا بہترین سیاحتی مقام قرار دیتے ہیں۔

 

spot_imgspot_img