spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پوتے کے گلے میں رسی ڈال کر تشدد کرنے والی دادی پکڑی گئی، وجہ کیا تھی؟ ہولناک ویڈیو

گزشتہ سے ہیوستہ

کراچی کے علاقے محمود آباد سے بھیجی جانے والی ایک اور کمسن بچے پر دادی کے بہیمانہ تشدد کی ویڈیوز نے ٹیم سرعام کو شدید مضطرب کر رکھا تھا۔

چار سالہ بچے عفان کے گلے میں رسی ڈال کر رکھا جاتا تھا، بچے کے سر اور چہرے پر چوٹوں کے کافی گہرے نشانات تھے، جن ویڈیو ثبوت ٹیم سر عام کے پاس محفوظ تھے۔

ان ہی ثبوتوں کی روشنی میں ٹیم سر عام نے چائلڈ پروٹیکشن عملے کے ساتھ محمود آباد کے اس گھر میں پہنچے جہاں بچہ اسی حالت میں موجود تھا۔

اس کی یہ حالت کسی اور نہیں بلکہ اس کی سگی دادی اور چچا نے کر رکھی تھی، عفان کو اس کی ماں چھوڑ کر چلی گئی تھی تو دادی نے اپنی بہو کا غصہ اس معصوم بچے پر اتارا۔

بعد ازاں چائلڈ پروٹیکشن ٹیم نے بچے کو اپنی تحویل میں لے کر اس کی دادی کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

spot_imgspot_img