spot_img

ذات صلة

جمع

پنکج ترپاٹھی کے بڑے بھائی پر قاتلانہ حملہ

بالی ووڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی کے بھائی وجیندر ناتھ ترپاٹھی قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار پنکج ترپاٹھی کے بڑے بھائی پر بہار کے ضلع گوپال گنج میں زمین کے تنازع پر تیز دھالے آلے سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق حملہ ان کے آبائی گاؤں ’بیلسند تیواری ٹولہ‘ میں زمین کے تنازع پر ہوا۔

وجیندر ناتھ کو پہلے گوپال گنج ماڈل اسپتال لے جایا گیا، جہاں حالت بگڑنے پر انہیں پٹنہ کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

گوپال گنج کے ایس پی کے مطابق پنکج ترپاٹھی کے بھائی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پنکج ترپاٹھی بھائی

وجیندر ناتھ کے جسم پر متعدد زخم آئے ہیں، تاہم ڈاکٹروں کے مطابق اب ان کی حالت مستحکم ہے اور جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Latest Lifestyle News and Breaking News from ARY News

واضح رہے کہ اس ہولناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی اداکار پنکج ترپاٹھی تمام مصروفیات چھوڑ کر پٹنہ پہنچے۔

اداکار بھائی کی عیادت کے لیے پٹنہ پہنچ چکے ہیں لیکن اس وقت میڈیا سے گفتگو نہیں کی اور نہ ہی کوئی تفصیلات بیان کی ہیں۔

 

spot_imgspot_img