spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

پروفیسر کی کلاس میں طالبہ کو شادی کی پیشکش، لڑکی نے پٹائی کردی

بھارت میں پروفیسر نے کلاس میں طالبہ کو شادی کی پیشکش کی تو لڑکی نے اس کی چپل سے پٹائی کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک کے سری سدھارتھ میڈیکل کالج (ایس ایس ایم سی) میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب اسسٹنٹ پروفیسر نے کلاس کے سامنے طالبہ کو پرپوز کردیا۔

جواب میں طلبا نے پروفیسر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور لڑکی نے بھی اس کی چپل سے پٹائی کی۔

رپورٹ کے مطابق پروفیسر کو معطل کردیا گیا ہے اور اس کے خلاف ایف آئی بھی درج کی گئی ہے۔

پروفیسر کی شناخت عبدل کے نام سے ہوئی ہے جسے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’میں بیچ کی طرف سے دی گئی بے پناہ محبت کا مشکور ہوں اور میں آپ کے بیچ کی سب سے اہم لڑکیوں میں ایک کو پروپوز کرنا چاہوں گا، پھر اس نے طالبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں تم سے پیار کرتا ہوں۔‘

جیسے ہی پروفیسر نیچے اترے تو طلبا نے ان کو گھیر لیا اور پرنسپل سے بات کرنے کو کہا جس پر پروفیسر نے دعویٰ کیا کہ لڑکی نے بھی کہا تھا کہ وہ مجھ سے پیار کرتی ہے۔

جب لڑکی نے پوچھا کہ میں نے کب پرپوز کیا تو جواب میں پروفیسر نے کہا کہ میرے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، جب اسے ثبوت دکھانے کو کہا گیا تو اس نے یہ کہہ کر بات ختم کردی کہ کل بات کروں گا۔

کیمپس کی ایک اور ویڈیو میں طالبہ پروفیسر کو چپل سے مارتی ہوئی نظر آ رہی ہے، جبکہ دیگر طلبا بھی اسے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

طلبا کے حملے میں زخمی پروفیسر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

spot_imgspot_img