spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

پرائمری اسکول میں 5 گائیوں کا داخلہ، لوگوں کو خوشگوار حیرت

پیرس : فرانس کے ایک اسکول میں پانچ عدد گائیوں کو داخلہ دے دیا گیا، جس کی وجہ سامنے آنے پر لوگ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگیے۔

فرانس کے ایک اسکول میں پانچ گائیوں کو باقاعدہ داخل کرلیا گیا، جس کی وجہ یہ بیان کی جارہی ہے کہ گاؤں موش کے اسکول میں ایک کلاس میں حاضری کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے ختم کرنے کا کہا جا رہا تھا۔

 کلاس میں صرف 6 بچے ہونے کی وجہ سے اس کے بند ہونے کا خدشہ تھا، اس صورتحال کے پیش نظر محکمہ تعلیم اسکول کی ایک کلاس ختم کرنے کا فیصلہ کرسکتا تھا لیکن کلاس کو بچانے کیلیے موش کے میئر اور مقامی لوگوں نے ایک انوکھا فیصلہ کیا۔

ایک کسان کی 5 گائیوں کو اسکول میں داخلہ دلوا دیا گیا، جس سے کلاس میں طلبہ کی تعداد پوری ہوگئی، علاقے کے تمام لوگوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کی حمایت کی۔

موش کے میئر کا کہنا تھا کہ محض چار بچوں کی کمی پر پوری کلاس ہی ختم کردینا ناانصافی کے مترادف تھا، گاؤں والے اسکول کو بچانے کیلئے بھرپور کوشش کرتے رہیں گے۔

ویڈیو : آوارہ بیل بے قابو، بزرگ شہری کو اٹھا کر پٹخ دیا

spot_imgspot_img