spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کس ٹیم سے کھیلیں گے؟

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر احسان عادل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں اس بار قومی ٹیم کے بجائے کسی اور ملک سے کھیلتے نظر آئیں گے۔

ماضی میں پاکستان کی قومی جرسی زیب تن کرنے والے کرکٹر احسان عادل امریکا کی نیشنل ٹیم سے کھیلنے کےلیے تیار ہیں، پاکستان سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں امریکن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں ان کی شمولیت کی درخواست قبول کرلی ہے، انھیں جسدیپ سنگھ کی جگہ امریکی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔

امریکی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی شمار ہونے والے جسدیپ سنگھ انجرڈ ہونے کے بعد اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ احسان عادل کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ احسان عادل ماضی میں پاکستان ٹیم کی طرف سے عالمی کپ میں جلوہ گر ہوچکے ہیں، انھوں نے ون ڈے ورلڈکپ 2015 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

کن 3 کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی؟ راشد لطیف کا دبنگ بیان

spot_imgspot_img