spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پاکستان کا ایک اور بڑا فیصلہ، پی ایس ایل کے میچز بھارت میں نہیں دکھائے جائیں گے

پاکستان کا ایک اور بڑا فیصلہ سانے آیا ہے جس کےتحت پاکستان سپر لیگ کے میچز بھارت میں نہیں دکھائے جائیں گے۔

پی سی بی ویب سائٹ پر جاری آفیشل خبر کے مطابق پاکستان سپر لیگ نے آج آئندہ ہونے والے سیزن کے لیے اپنے بین الاقوامی میڈیا رائٹس کو کامیاب سے فروخت کٓیا ہے جو کہ پاکستانی لیگ کی مسلسل عالمی توسیع میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔

پی ایس ایل 11 کے لیے گلوبل میڈیا رائٹس کے لیے ایک سال کا معاہدہ کیا گیا ہے جس میں انڈیا ریجن کو مائنس کردیا گیا ہے، جس کے بعد پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے میچز بھارت میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوں گے۔

میچ دکھانے کے حقوق والی ٹیکنالوجیز کو دیے جائیں گے جو پی سی بی کی ریزرو قیمت سے زیادہ بولی لگانے والا سب سے زیادہ کامیاب بولی دہندہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف نہ کھیلنے کا اعلان کرکے حکومت پاکستان نے زبردست فیصلہ لیا، کرکٹ تجزیہ کار

پچھلی بار سے اسکا موازنہ کیا جائے تو یہ پچھلے دور کے مقابلے میں تقریباً 149 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے، جو کہ دنیا بھر میں پاکستان سپر لیگ کی بڑھتی ہوئی برانڈ ویلیو کو ظاہر کرتا ہے۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ہم بین الاقوامی میڈیا رائٹس کی فروخت کے نتائج سے بے حد خوش ہیں، جس میں 149 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ اضافہ پی ایس ایل برانڈ، اس کے مسابقتی معیار اور دنیا بھر کے کرکٹ شائقین میں اس لیگ کی بڑھتی ہوئی کشش کی تصدیق ہے۔

پی ایس ایل 11: ہر ٹیم میں کتنے غیرملکی کھلاڑی ہوں گے؟

spot_imgspot_img