spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پاکستان نے بنگلادیش کی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی

اسلام آباد: پاکستان نے بنگلادیش کی بیمان ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی۔

سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن نے ڈھاکا اور کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی، حکومت کی منظوری کے فوری بعد ڈی جی سی اے اے نے براہ راست پروازوں کی اجازت دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر بیمان بنگلادیش ایئرلائن کو تین ماہ کے لیے 30 مارچ 2026 تک پروازوں کی اجازت ہوگی۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق بنگلادیش ایئرلائن کو منظور شدہ روٹ کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی اجازت ہوگی، بیمان بنگلادیش ایئر کو پاکستان ایئر اسپیس کے اندر طے شدہ روٹس پر عمل کرنا ہوگا۔

بیمان ایئرلائن کو کراچی ایئرپورٹ پر سلاٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، فلائٹ کی معلومات کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کو فراہم کرنا ہوگی۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان اور بنگلادیش کے ایوی ایشن شعبہ کو فروغ ملے گا۔

spot_imgspot_img