کاغان ویلی کے سب سے خوبصورت مقام بٹہ کنڈی میں مارخور کا دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ نصب کردیا گیا جسے دیکھنے کیلیے دور دراز علاقوں سے دیکھنے آرہے ہیں۔
دنیا کا سب سے بڑا مارخور کا مجسمہ جسے وادی کاغان کے خوبصورت سیاحتی مقام شاہ داؤد محل بٹہ کنڈی میں نصب کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز مانسہرہ کے نمائندے طاہر شہزاد سے اس مجسمے کے تخلیق کار انجینئر محمد شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ قومی جانور ہمارے علاقے کی سب سے خوبصورت چیز ہے اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلیے اس کا مجسمہ تیار کیا گیا ہے۔
انجینئر محمد شہزاد نے بتایا کہ مارخور کے اس دیوہیکل مجسمے کی اونچائی 105 فٹ جبکہ اس کی چوڑائی 38 فٹ ہے، اس کی تیاری میں 5سال کا عرصہ لگا۔
View this post on Instagram
یہ مجسمہ نہ صرف پاکستان کی قدرتی خوبصورتی کی علامت ہوگا بلکہ مارخور جو پاکستان کا قومی جانور ہے، کے تحفظ اور شناخت کو بھی اجاگر کرے گا۔
مزید پڑھیں : نایاب ’سلیمان مارخور‘ کا غیر قانونی شکار کرنے والے خود گرفت میں آگئے
کوئٹہ کے تکتو نیشنل پارک میں نایاب ’سلیمان مارخور‘ کے غیرقانونی شکار میں ملوث 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان نے تکتو نیشنل پارک میں نایاب اور قیمتی ’’سلیمان مارخور‘‘ کے غیرقانونی شکار کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔
نایاب سلیمانی مارخور کے غیر قانونی شکار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے شکار میں ملوث افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔



