پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے متعلق اہم بیان آگیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی کے مطابق ایس ایم ڈبلیو 5 آبدوز انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے باعث ملک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہیں، بعض صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں مسائل کا سامنا آ رہا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کی وجہ معلوم کرنے کیلئے ٹی ڈبلیواے اور ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم متحرک ہیں، انٹرنیٹ ٹریفک متبادل عالمی لنکس پر منتقل کر دی گئی ہے اور سروس کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش جاری۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ معمول کی انٹرنیٹ سروس کی جلد بحالی کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں اور کیبل بحالی کے متوقع وقت سے متعلق معلومات موصول ہوتے ہی آگاہ کیا جائے گا۔



