پاکستانی فلموں کے معروف اداکار ارباز خان نے فلم انڈسٹری کے تباہ ہونے کے کہانی بتادی، انھوں نے فلموں کو ٹھیکا سسٹم پر بنانے کا بھی انکشاف کیا۔
حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ارباز خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری جب عروج پر تھی تو اس کا کریڈٹ کچھ ہدایت کاروں کو جاتا تھا جن میں سید نور، میڈیم سنگیتا، حسن عسکری وغیرہ شامل ہیں، ان پر لازم تھا کہ فلم انڈسٹری کو آگے بڑھاتے اس کے بعد انڈسٹری میں ٹھیکا سسٹم آگیا۔
پشتوں فلموں میں بھی اداکاری کرنے والے ارباز نے کہا کہ ٹھیکا سسٹم یہ تھا کہ میں نے پروڈیوسر کو بولا تم مجھے لم سم اتنے پیسے دے دو میں تمہیں ایک اچھی فلم بناکر دے دوں گا، ان چیزوں کے آنے کے بعد کوالٹی میں کافی فرق آگیا۔
انھوں نے بتایا کہ مجھے کتنے پروڈیوسرز کہتے ہیں کہ آپ تنے پیسے لے لیں اورفلم بنادیں تو میں انھیں کہتا ہوں کہ نہیں آپ صرف مجھے میری ڈائریکشن اور میری ایکٹنگ کے پیسے دیں۔
فلم اسٹار شان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا کہ ایک وقت تھا شان بہت عروج پر تھے، ان کے نام پر فلم بکتی تھی،
اس وقت ان سے اگر کسی نے کہا بھی کہ آپ تھوڑا ٹائم پر آجایا کریں تو ہم زیادہ کام کرلیا کریں گے ایک فلم بجٹ میں بن جائے گی، وہ کبھی بھی وقت پر نہیں آتے تھے۔
شان کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ وہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے کی شفٹ ہوتی تھی تو وہ آتے ہی 3 یا 4 بجے تھے ، دو گھنٹے کام کرنا پڑتا تھا، پھر ان کی ڈیٹ کا اتنا مسئلہ ہوا کرتا تھا۔
ارباز خان کا کہنا تھا کہ شان کی وجہ سے ڈائریکٹرز بھی مجبور ہوتے تھے وہ کٹ ٹو کٹ کرکے فلم بناتے تھے، اس طرح کرتے کرتے کوالٹی گرگئی۔
محبت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پشتو فلموں کے اداکار نے کہا کہ محبت تو انسان کو روز ہوتی ہے، عشق صرف ایک بار ہوتا ہے، ہم محبت اور عشق کے بیچ میں ہی رہ گئے، زندگی میں محبت ملی مگر عشق نہیں ملا۔



