spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پاکستان افواج بھارت کی طرح اسرائیل کو بھی چند گھنٹوں میں لپیٹ سکتی ہے، مولانا فضل الرحمان

راولپنڈی (12 ستمبر 2025): سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان افواج میں اتنی قوت ہے کہ وہ 4 گھنٹے میں بھارت کی طاقت کو لپیٹ سکتی ہے تو پھر اتنی طاقت بھی ہے کہ وہ اسرائیل کو بھی چند گھنٹوں میں لپیٹ سکتی ہے۔

ختم نبوت و دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امت مسلمہ کیلیے کئی محاذ کھلے ہیں، اسرائیلی وحشت کے نتیجے میں 70 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، شہدا میں اکثریت بچوں، خواتین اور بوڑھے لوگوں کی ہے، یہ بزدلوں کی نشانی ہے کہ دشمن غیر مسلح لوگوں پر بمباری کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا فضل الرحمان کے پی حکومت گرانا چاہتے ہیں؟

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قطر میں حماس کی قیادت پر بھی اسرائیل نے فضائی حملہ کیا، اس نے لبنان، شام اور یمن پر بھی بمباری کی، ہم قطر اور حماس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد پاکستان میں لکھا گیا کہ فلسطینی علاقوں پر یہودی بستیوں کا قیام ناقابل قبول ہے، حکمرانوں کو بتا رہا ہوں اگر اسرائیل کو سرکاری سطح پر تسلیم کرنے کی بات کی گئی تو نہ تم رہوں گے اور نہ تمہارا نام رہے گا۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے تجویز پیش کی کہ ایک اسلامی بلاک وجود میں آنا چاہیے، اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو کہوں گا کہ وہ دفاعی طور پر ایک مشترکہ معاہدہ کریں اور اسے بیت اللہ کی آزادی کیلیے استعمال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل گریٹر اسرائیل اور حرمین شریفین پر قبضہ کی بات کرتا ہے اور ہم دو ریاستی حل کی بات کرتے ہیں، ہمیں کہنا چاہیے ایک فلسطین پر اسرائیل کا وجود کسی صورت قبول نہیں۔

اپنے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں 1974 اور 1984 کی تحاریک یاد ہیں جب پارلیمنٹ میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا، جانتے ہیں کچھ مشکوک لوگ معاشرے میں اضطراب پھیلاتے ہیں شکوک و شبہات پیدا کرتے ہیں جس کا مظاہرہ سپریم کورٹ میں آپ نے دیکھا لیکن اس محاذ پر بھی انہیں شکست دی اور ان کی کمر ٹوٹی۔

spot_imgspot_img