spot_img

ذات صلة

جمع

ٹیلر سوئفٹ کی شادی کہاں ہورہی ہے؟

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور فٹبالر ٹریوس کیلس سے...

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کا بائیکاٹ، چیئرمین پی ٹی آئی کا مؤقف سامنے آگیا

اسلام آباد (2 جولائی 2026): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

نرسیں دل کا دورہ پڑنے والے مریض کو بچانے کے لیے بس سے کود گئیں

بھارت میں نرسوں نے دل کا دورہ پڑنے والے...

ارشد وارثی پاکستانی کامیڈی کو توہین آمیز کہہ کر مشکل میں آگئے

بھارتی اداکار ارشد وارثی پاکستانی مزاح کو توہین آمیز...

پاسکو ملازمین کیلیے 4 ارب سے زائد کے سیورنس پیکج کی منظوری

اسلام آباد (2 جولائی 2026): اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پاسکو ملازمین کیلیے 4 ارب سے زائد کے سیورنس پیکیج کی منظوری دی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت ہونے والے ای سی سی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق کمیٹی نے پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کی بندش سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ 8,197.989 میٹرک ٹن پاسکو گندم شفاف نیلامی کے ذریعے فروخت ہوگی، پاسکو ملازمین کیلیے 4 ارب 18 کروڑ 80 لاکھ روپے کے سیورنس پیکیج کی منظوری دی گئی، جس سے معاوضوں اور ٹرمینل بینیفٹس کی ادائیگی ممکن ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نئی سرکاری بھرتیوں کی منظوری

ای سی سی نے قائد اعظم یونیورسٹی کے مالیاتی استحکام منصوبے کا جائزہ لیا، اور اسے پائیدار مالیاتی منصوبہ تیار کرنے کیلیے آزاد ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ای سی سی نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ’جبری مشقت‘ کی تعریف شامل کرنے کی منظوری دی، تعریف آئی ایل او کنونشن نمبر 29 کے مطابق شامل کی جائے گی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ درآمدی پالیسی میں ترمیم سے پاکستان کا تجارتی و لیبر قوانین کا فریم ورک مزید مضبوط ہوگا۔

spot_imgspot_img